Disqus Shortname

Comments System

عافیہ صدیقی اور اس جیسی کئی بہنوں کا بدلہ صرف خلافت ہی چکا سکتی ہے


امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی کو پانچ سال تک ٹارچر کرنے اور اس کے بچے چھیننے کے بعد اب اسے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں مجرم بھی قرار دے دیا ہے۔ ہلاکو خان اور فرعون کو مات دینے والی امریکی حکومت سے انصاف کی توقع کرنا اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ گواہوں کے متضاد بیانات کے باوجود جیوری نے تمام الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے پاکستان کی عفت مآب بیٹی عافیہ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ عافیہ کو ایک ایسے اقدام قتل میں 60 سال تک سزا ہو سکتی ہے جس میں کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا الٹا عافیہ کے پیٹ میں گولیاں ماری گئیں۔ اس ظلم میں امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے غدار حکمران برابر کے شریک ہیں۔ کوئی یہ پوچھنے کی جسارت نہیں کرسکتا کہ آخر وہ پاکستان سے بگرام کے بدنام زمانہ جیل کیسے پہنچی؟ اسے کس کے حکم پراپنے تین بچوں سمیت اغوا کیا گیا؟ وہ پانچ سال تک کہاںرہی؟ اس کے دیگر دو بچے کہاں ہیں وغیرہ۔ پاکستان کے جمہوری حکمران بھی اس طرح کے زر خرید، گونگے بہرے اور غدار غلام ہیں جیسے کہ ان سے قبل آمر حکمران تھے۔ ہمیں جمہوریت کے سہانے سپنے دکھانے والے آخر آج کہاں دفن ہو گئے ہیں؛ یہ ہے وہ ظلم جو سرمایہ دارانہ جمہوریت کی معراج ہے۔ جہاں اپنی اکثریت کو خوش کرنے کے لئے معصوموں کو بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔ عافیہ کے ساتھ ہونے والا ظلم کچھ نیا نہیں۔ بلکہ ابو غریب میں محصور بہنوں کی داستانیں تو شاید اس سے بھی زیادہ ہولناک اور دل دھلا دینے والی ہیں۔ لیکن ہمارے غدار حکمران آج بھی پکڑ پکڑ کر مسلمان بیٹیاں اور بیٹے ان بھیڑیوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ حزب التحریر امت کو بتا دینا چاہتی ہے کہ عافیہ صدیقی اور اس جیسی دیگر بہنوں کو منت سماجت کر کے دشمن سے چھڑایا نہیں جاسکتا بلکہ اس کے لئے وہ کرنا ہو تا ہے جو محمد بن قاسم ؒ اور معتصم باللہ نے کیا تھا یعنی خلافت کی فوجوں کے ذریعے کفار سے جہاد۔ آج بھی ہمیں خلافت قائم کرتے ہوئے اپنی فوجوں کو متحرک کرنا ہوگا۔ پھر دیکھیں کہ امریکہ اس خطے سے پکڑے جانے والے امریکی فوجیوں کے بدلے عافیہ سمیت تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو اپنے زندانوں سے کیسے رہا نہیں کرتا۔ حزب التحریر افواج پاکستان کو پکارتی ہے کہ تم کب تک اپنی بہنوں کی عزت کو پامال ہوتے دیکھتے رہو گے؟ اٹھو اور اپنی بہنوں کے سروں پر چادریں رکھو، انہیں کافروں کی غلیظ قید سے آزادی دلواو۔ ان کی حفاظت کے لئے شہادت قبول کرو، بخدا یہ اس دنیا اور آخرت کی کامیابی ہوگی۔ تم جانتے ہو کہ یہ سب کچھ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک یہ غدار حکمران تمہارے سروں پر مسلط ہیں۔ چنانچہ حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لئے نصرت فراہم کرو اور ان غداروں کو اس کفر نظام سمیت اکھاڑ پھینکو۔ عافیہ صدیقی کو گھر لانے کا یہی واحد قابل عمل اور فوری طریقہ ہے

Post a Comment

0 Comments

Disqus Shortname

Comments system